جمعرات 24 ستمبر 2026 - 14:30
طالبات کا علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے جدید مہارتوں سے آراستہ ہونا ضروری

حوزہ/جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کراچی میں لائبریری مینجمنٹ اور جدید کتاب داری کے موضوع پر چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام جامعہ المصطفیٰ پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں سندھ کے مختلف مدارس سے تعلق رکھنے والی 20 خواہران نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کراچی میں لائبریری مینجمنٹ اور جدید کتاب داری کے موضوع پر چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام جامعہ المصطفیٰ پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں سندھ کے مختلف مدارس سے تعلق رکھنے والی 20 خواہران نے شرکت کی۔

کراچی پاکستان میں لائبریری مینجمنٹ پر 6 روزہ تربیتی ورکشاپ:طالبات کا علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے جدید مہارتوں سے آراستہ ہونا ضروری،مقررین

ورکشاپ کا مقصد طلاب کو جدید لائبریری مینجمنٹ، کتب کی درجہ بندی و فہرست سازی، ریکارڈ کی تیاری و نگہداشت، کتب کے تحفظ اور جدید تحقیقی وسائل کے استعمال سے آگاہ کرنا تھا۔

ورکشاپ کے لیکچرار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر جواد نے مختلف موضوعات پر نظری و عملی تربیت فراہم کی۔

کراچی پاکستان میں لائبریری مینجمنٹ پر 6 روزہ تربیتی ورکشاپ:طالبات کا علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے جدید مہارتوں سے آراستہ ہونا ضروری،مقررین

ان ورکشاپس کے اختتام پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کراچی کے شعبۂ طالبات کی پرنسپل ڈاکٹر تسنیم زہراء موسوی نے خطاب کرتے ہوئے ورکشاپ کی اہمیت اور اس کے علمی و عملی فوائد پر اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے بالخصوص طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے جدید مہارتوں سے آراستہ ہونا ضروری ہے اور طالبات کو ایسے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ المصطفیٰ، طالبات کی علمی و تحقیقی وتربیتی ضروریات پوری کرنے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

محترمہ تسنیم موسوی نے طالبات کو اس مفید پروگرام میں شرکت کا اور شعبۂ طالبات کو میزبانی کا موقع فراہم کرنے پر جامعہ المصطفیٰ پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے انچارج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپس ایک مفید مقدماتی ورکشاپس ہیں، تاہم مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے مزید ورکشاپس اور پروگراموں کا انعقاد بھی ضروری ہے۔

کراچی پاکستان میں لائبریری مینجمنٹ پر 6 روزہ تربیتی ورکشاپ:طالبات کا علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے جدید مہارتوں سے آراستہ ہونا ضروری،مقررین

انہوں نے اس تربیتی سلسلے کو جاری رکھنے پر زور دیا، تاکہ طالبات حاصل شدہ معلومات کو عملی طور پر بروئے کار لاتے ہوئے مطلوبہ علمی و تحقیقی نتائج تک پہنچ سکیں۔

اس موقع پر جامعہ المصطفیٰ پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے انچارج مولانا کاظم سلیم نے ورکشاپ کو مفید قرار دیتے ہوئے اس کے اہداف سے طلاب کو آگاہ کیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مزید ورکشاپس کے انعقاد کا اعلان کیا۔

کراچی پاکستان میں لائبریری مینجمنٹ پر 6 روزہ تربیتی ورکشاپ:طالبات کا علمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے جدید مہارتوں سے آراستہ ہونا ضروری،مقررین

انہوں نے ورکشاپ کے مؤثر انعقاد پر جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبۂ طالبات کی پرنسپل اور شعبۂ تحقیق کی انچارج محترمہ عقیلہ زینب کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر ورکشاپس کامیابی سے مکمل کرنے والی طالبات میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha